اس نیکی کی دیوار کے پاس کپڑے کے بڑے بڑے اسٹینڈ لگے ہوئے ہیں اور ان کپڑوں کے اسٹینڈ پر بہترین سے بہترین لباس ہوتے ہیں دیکھنے میں آپ کو اس طرح لگے گا جیسے کہ یہ کسی کپڑے کی دکان ہے لیکن کپڑے کا شوروم یا دکان نہیں ہے بلکہ اس جگہ کا نام نیکی کی دیوار ہے۔
مرادآباد نگر نگم کی جانب سے بنائی گئی نیکی کی دیوار کے اسٹینڈ پر لوگ رات کے اندھیرے میں آتے ہیں اور اپنے استعمال نہ ہونے والے لباس کو اس نیکی کی دیوار کہ اسٹینڈ پر ٹانگ کر چلے جاتے ہیں۔جن لوگوں کو پہننے کے لیے لباس کی ضرورت ہوتی ہے وہ ضرورت مند یہاں آکر اپنی ضرورت کے مطابق کپڑے لے جاتے ہیں۔
اسلامی طور پر بھی یہ کہا گیا ہے کسی کے ساتھ نیکی کرتے وقت اس کو بھی اس بات کا پتا نہیں لگنا چاہیے کہ اس کی مدد کس نے کی ہے ۔ اسی بات کو ثابت کر رہی ہے مرادآباد کی نگر نگم کی یہ نیکی کی دیوار لوگ رات کے وقت کپڑے یہاں آکر اسٹینڈ پر سجا دیتے ہیں اور ضرورت مند افراد کپڑے لے جاتے ہیں۔
مرادآباد نگر نگم کہ اس کام سے بے سہارا اور ضرورت مندوں کو مدد پہنچ رہی ہے۔