ETV Bharat / state

'وسیم رضوی کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے' - مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن

مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے وسیم رضوی کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم رضوی کا دماغی توازن خراب ہوچکا ہے۔وسیم رضوی دوسری سیاسی پارٹیوں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں اگر وسیم رضوی اپنا مذہب بدل بھی لیں تو ان کو کوئی نہیں اپنائے گا۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا وسیم رضوی کے بیان پر ردعمل

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 4:03 PM IST

Updated : Jun 3, 2021, 5:06 PM IST

اترپردیش شیعہ واصف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے بیان پر ملک بھر میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ وسیم رضوی کے ذریعہ نیا قرآن شریف لکھے جانے اور اس قرآن شریف کو مدرسوں میں نافذ کیے جانے کی مانگ کرنے کے بعد سے پورے ملک سے لگاتار ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا وسیم رضوی کے بیان پر ردعمل

اسی سلسلے میں مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے وسیم رضوی کے بیان پر کہا ہے کہ وسیم رضوی کا دماغی توازن خراب ہوچکا ہے۔وسیم رضوی دوسری سیاسی پارٹیوں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں اگر وسیم رضوی اپنا مذہب بدل بھی لیں تو ان کو کوئی نہیں اپنائے گا چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید بولتے ہوئے کہا کہ ایسے انسانوں پر حکومت کو مقدمہ لگا کر جیل بھیجا جانا چاہیے۔ قرآن شریف میں ایک لفظ کی بھی ہیرا پھیری نہیں کی جا سکتی اور کسی کے باپ میں بھی یہ ہمت نہیں ہے کی قرآن شریف کی آیتوں میں بدلاؤ کر سکے۔ قرآن شریف اللہ کی کتاب ہے اور اس کتاب کا ذمہ داری بھی اللہ کی ہے اللہ کے قرآن شریف میں کسی کو بھی کچھ بھی بدلنے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تو یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ان لوگوں نے قرآن شریف پڑھا بھی ہے یا نہیں جن لوگوں کو یہ خوش کرنے کے لئے یہ کام کر رہے ہیں وہ ان کو کبھی نہیں اپنائیں گے۔وسیم رضوی نے اتنے غیر قانونی کام کیے ہیں کہ انہیں حکومت کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2021, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.