ETV Bharat / state

کورونا ویکسین لگوانے میں جلد بازی نہ کریں:مرادآباد رکن پارلیمان - وارڈ بوائے مہیپال سنگھ کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا ویکسین لینے کے محض 24 گھنٹے کے اندر وارڈ بوائے مہیپال سنگھ کی موت کے بعد مرادآباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اتنی جلد بازی میں کورونا ویکسین نہ لگوائی جائیں۔

کورونا ویکسین لگوانے میں جلد بازی نہ کریں:مرادآباد رکن پارلیمان

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 12:44 PM IST

مرادآباد کے سماج وادی پارٹی سے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کو لگوانے کے لیے بہت زیادہ پاگل نہ ہوں۔ کورونا کی جو نئی ویکسین ہے اسکے سائڈ ایفیکٹ کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہے اور جب بھی یہ ویکسین لگائیں تب اسکے پورے پروٹوکول کو فولو کیا جائے۔ ویکسین لگانے والے شخص کا درجہ حرارت اور بلڈ پریشر چیک کیا جائے۔

رکن پارلیمان نے یہ بات مرادآباد کے ضلع اسپتال میں وارڈ بوائے کے عہدے پر تعینات مہیپال سنگھ کی موت کی خبر پر کہی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عجلت نہ کریں، کیونکہ ابھی تک اس ویکسین کے بارے میں تمام جانکاری دستیاب نہیں ہوپائی ہے۔یہ بہت اچھی بات ہے کہ بھارت اس جانب ترقی کر رہا ہے اور ہماری ایک ویکسین کامیاب بھی ہے۔

کورونا ویکسین لگوانے میں جلد بازی نہ کریں:مرادآباد رکن پارلیمان

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانے میں جلد بازی نہ کی جائے، جب تک اس کے پورے ٹیسٹ نہ ہو جائے۔ کیونکہ ایک ویکسین ایسی ہے جس کی ابھی تیسری ٹیسٹنگ ہونا باقی ہے اس ویکسین پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور اس ویکسین کو لیکر بہت چوکنّا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انسان کی زندگی کا سوال ہے۔

واضح رہے کہ ضلع مرادآباد میں کورونا ویکسین لینے کے محض 24 گھنٹے کے اندر وارڈ بوائے مہیپال کی موت ہوگئی۔مہیپال کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ کووڈ ویکسین لینے کے بعد مہیپال کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد اتوار کی شام اس کی موت ہوگئی۔چیف میڈیکل افسر ایم سی گرگ نے بتایا کہ مہیپال کو سینے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ 16 جنوری2021 کو مہیپال نے کورونا کا ٹیکہ دوپہر بارہ بجے لگوایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.