ETV Bharat / state

مرادآباد: ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے نئے زرعی قوانین کی مخالفت کی - زرعی قوانین کے خلاف

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد سے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے زرعی قوانین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی کے تمام لیڈران اس قوانین کے خلاف ہے اور ملک کے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مرادآباد سے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 1:07 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کرائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف ملک کے مختلف ریاستوں میں کسان احتجاج کر ان قوانین کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔ مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان نے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ان تین نئے زرعی قوانین پر کہا کہ جب یہ قوانین پاس ہو رہے تھے تو میں نے ہی ان قوانین کی مخالفت کی تھی ۔

مرادآباد سے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن
سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کے سبھی لیڈران ان قوانین کے خلاف ہیں اور ملک کے کسانوں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر ہم کھڑے ہیں۔ جو کسان زمین سے اناج پیدا کرتا ہے اور سبھی کو روٹی کھلاتا ہے آج وہ کسان اتنی ٹھنڈ میں سڑکوں پر پڑا ہے اور اپنے حق کے لئے لڑ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ صرف زرعی سیکٹر ہی بچا ہوا ہے جو اب تک کارپوریٹ کے ہاتھوں میں نہیں گیا تھا۔ملک کا کسان سیاسی پارٹی کو سو دوسو کروڑ کا چندہ نہیں دے سکتا تھا اسی لئے مرکزی حکومت نے یہ تین زرعی قوانین پاس کر کسانوں کی کھیتی کو کارپوریٹ کے ہاتھوں میں دے دیا ہے۔ ہم یہ مانگ کرتے ہیں ان قوانین میں کوئی بھی تبدیلی نہ کرتے ہوئے سیدھے طور پر ان قوانین کو واپس لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.