ETV Bharat / state

مرادآباد: بھارتیہ کسان یونین کے عہدیداروں کا استعفیٰ - بھانو گروپ

قومی صدر بھانو پرتاپ سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے مرکزی حکومت سے مل کر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

Moradabad: Indian Farmers Union officials resign
مرادآباد: بھارتیہ کسان یونین کے عہدیداروں کا استعفیٰ
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 5:35 PM IST

بھارتیہ کسان یونین (بھانو) گروپ سے جڑے پانچ اضلاع کے صدور نے مرادآباد میں ایک پریس کانفرنس کرکے یونین چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سبھی عہدیداروں نے قومی صدر بھانو پرتاپ سنگھ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت سے مل کر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔ ان سبھی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کسانوں کی دوسری یونین میں شامل ہونے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

مرادآباد: بھارتیہ کسان یونین کے عہدیداروں کا استعفیٰ

گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ملک بھر میں تقریبا 40 کسان یونین نافذ کردہ تین زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحد پر احتجاج کر رہی ہیں۔ اسی درمیان مرادآباد میں بھارتیہ کسان یونین (بھانو) گروپ میں آپسی مخالفت سامنے آگئی۔

Moradabad: Indian Farmers Union officials resign
ڈاکٹر رضوان، قومی جنرل سکریٹری بھانو

مرادآباد میں ہوئی پریس کانفرنس میں رامپور، امروہہ، بریلی اور بجنور (پانچ) اضلاع کے کئی عہدیداروں نے یونین چھوڑنے کا اعلان میڈیا کے سامنے کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ وہ سبھی صدر اپنے کارکنوں کے ساتھ ان داتا کسان یونین میں شامل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.