عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر گذشتہ ڈیڑھ برسوں سے اسکول کالجز بند ہیں اور آن لائن تدریس سرگرمیاں جاری ہیں۔
جیسے جیسے کورونا وائرس کے کیسیز میں کمی آرہی ہے، اسی لحاظ سے سینیما گھروں، ریسٹورانٹ کے ساتھ اسکولز اور کالجز کو کھولنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
اترپردیش کے شہر مرادآباد کے ڈی آئی او ایس ڈاکٹر ارون کمار دوبے نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ 16 اگست سے ہائی اسکول اور انٹر میڈئیٹ اسکولز کو کھولے جائیں گے۔اور اسکولز میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول اور انٹر میڈئیٹ اسکولز کو ان شرطوں کے ساتھ کھولا جا رہا ہے تمام اسکولز میں کووڈ 19 کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اسکول کے اساتذہ اورطلباء اپنے چہروں پر ماسک لگائیں گے ۔سماجی فاصلہ سینیٹائزر کے ساتھ اسکولز میں آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ: اسکول کھلنے کے اعلان سے طلبا میں خوشی
مرادآباد کے ڈی آئی او ایس ڈاکٹر ارن کمار دوبے نے مزید کہا کہ 16 اگست سے تمام ہائی اسکولز اور انٹر میڈئیٹ اسکولز کو کھولے جانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں اسکول کھولے جانے کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجازت لے لی گئی ہے