ابھی حال ہی میں ہوئے ضلع پنچایت ممبر انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے ضلع مرادآباد میں تقریباً 11 ضلع پنچایت سیٹیں اور بی جے پی نے 9 سیٹیں جیتی تھیں اس کے باوجود بھی سماجوادی پارٹی کا ضلع پنچایت صدر کا پرچہ بھی داخل نہیں ہوسکا تھا۔
اسی بات سے ناراض سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے یوپی کے کئی ضلع صدر کے ساتھ ہی مرادآباد ضلع صدر جے ویر سنگھ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
مرادآباد سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر جے ویر سنگھ کو ہٹائے جانے کے بعد مرادآباد کا نیا ضلع صدر ڈی پی یادو کو مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی پی یادو سماج وادی پارٹی کے صوبائی سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرداباد میں معذور افراد کا احتجاج
ڈی پی یادو کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے سینئر ممبر ڈاکٹر اکرام انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ڈی پی یادو کی قیادت میں مرادآباد کی 6 اسمبلی سیٹیں جیت لی جائیں گی۔ ڈی پی یادو کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ہی ڈاکٹر محمد اکرام انصاری نے اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔'