ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سوچھ بھارت مہم کے تحت نہرو یووا کیندر مرادآباد تنظیم اور سر سید احمد خاں سوسائٹی کے صدر محمد عابد نے اپنے کارکنوں کے ساتھ ملکر گلی گوچوں میں صفائی مہم چلائی۔
محمد عابد نے بتایا کہ جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر گلی محلوں میں صاف صفائی کی مہم چلائی گئی ہے۔ ہمارے کارکنان نے سڑک کے کنارے کچرے کو صاف کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اپنے آس پاس گندگی جمع نہ ہونے دیں اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔
مزید پڑھیں:مرادآباد: فیکٹری کے ملازمین کا احتجاج
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہم نے صفائی مہم چلائی ہو ہم ہمیشہ تہوار کے موقع پر گلی محلوں میں صاف صفائی کرکے یہی پیغام دیتے ہیں کہ لوگ ہمیشہ صاف صفائی کا خیال رکھیں اور اپنے آس پاس گندگی جمع نہ ہونے دیں۔