ETV Bharat / state

مرادآباد: اسپیئر پارٹس کاروباری کے قتل معاملے میں دوست کا ہاتھ

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 9:39 PM IST

مرادآباد میں 4 جون کو پیش آیا اسپیئر پارٹس کاروباری کے قتل معاملے کو حل کرلیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

اسپیئرپارٹیس کاروباری کے قتل معاملے میں دوست کا ہاتھ

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے پاک بڑا تھانہ علاقے میں 4 جون کو ایک اسپیئر پارٹس کے کاروباری کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔اسی معاملے میں آج ڈی آئی جی شلب ماتھر نے دو ملزمین کوگرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے ایک موٹرسائیکل اور ایک ایمبولینس بھی برآمد کی ہے۔

مرادآباد کے ڈی آئی جی شلب ماتھر نے کہا کہ اس معاملے کا ملزم نند کشور عرف نندو نے اپنے ساتھ وکرم ویر کے ساتھ مل کر اپنے ہی کاروباری دوست کلدیپ گپتا کو اغوا کیا اور پھر اس سے اہل خانہ سے تاون کی رقم مانگی اور بعد میں اس کا قتل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ نند کشور کسی بہانے سے اپنے دوست کلدیپ گپتا کو موٹر سائیکل میں بٹھا کر ضلع بجنور لے گیا اور اس کی پٹائی کرنے کے بعد اس کی بیوی کو فون کر کے چار لاکھ روپئے کی تاون کی رقم دینے کا مطالبہ کیا۔ملزمین نے چار لاکھ کی تاون کی رقم حاصل کرنے کے بعد کلدیپ گپتا کا قتل کردیا۔وہیں اس معاملے میں ملوث ایک اور ملزم ابھی بھی فرار ہے۔

پولیس نے معاملے کی پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزمین نے بتایا کہ کلدیپ گپتا ہمیشہ لین دین کو لے کر ان کی بے عزتی کیا کرتا تھا۔اسی چیز سے ناراض ہوکر نند کشور نے اس کا قتل کردیا۔

وہیں پولیس نے ملزمین کے پاس سے تاون کی رقم تین لاکھ پچاس ہزار روپئے برآمد کیے ہیں اور ایک موٹر سائیکل اور ایک ایمبولینس بھی ضبط کیا ہے۔

وہیں اس قتل معاملے کو حل کرنے کے لیے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر بریلی نے پوری پولیس ٹیم کو ایک لاکھ روپئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.