مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت کے ذریعے بُنکروں کو دی جانے والی سہولیات اور منصوبوں کا فائدہ ان تک نہیں پہنچ پارہا ہے۔ Facilities provided to bunkers ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کی تحصیل کانٹھ علاقے میں سب سے پرانا اور قدیم کاروبار بینڈیج پٹی کا ہے۔ Kanth oldest business
بھارت کے ساتھ ساتھ دوسرے ملکوں میں بھی یہاں کی تیار کی گئی بینڈیج پٹی بھیجی جاتی ہے۔ بینڈیج پٹی کو تیار کرنے والے سب سے زیادہ مسلم کاریگر ہیں۔
بُنکروں کا کہنا ہے کہ 'بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے کاروبار پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بُنکروں کو پوری مزدوری بھی نہیں مل پاتی۔'
یہ بھی پڑھیں: Bunkar sammelan: بجلی بل کے مسئلے پر میرٹھ میں بنکر سمیلن کا اہتمام
بُنکروں نے بتایا کہ 'کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دوسرے ممالک میں جانے والے بینڈیج پٹی کاروبار پر بے حد اثر پڑا ہے بہت سے ایسے آرڈر تھے جس کو تیار کرکے دینا تھا لیکن اب آرڈر کو کینسل کر دیا گیا ہے۔'