ETV Bharat / state

مراد آباد: کشمیری پنڈتوں کے مبینہ قتل پر بجرنگ دل کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 9:13 AM IST

Updated : Oct 10, 2021, 12:13 PM IST

اترپردیش کے مرادآباد میں کشمیری پنڈتوں کی مبینہ قتل کو لیکر بجرنگ دل کے عہدیدار اور کارکنان نے پتلا نذر آتش کرکے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو اسی زبان میں جواب دیں جس طرح کی حرکتیں پاکستان کر رہا ہے۔

مراد آباد: کشمیری پنڈتوں کی مبینہ قتل کو لیکر بجرنگ دل کا احتجاج

جموں و کشمیر میں ہوئے عسکری حملے کو لیکر مراد آباد میں بجرنگ دل کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس دوران بجرنگ دل کے عہدیدار اور کارکنان نے پتلا نذر آتش کرکے پاکستان مردہ باد کے بھی نعرے لگائے۔

اس سلسلے میں بجرنگ دل کے کارکن مونو چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے قتل کے بعد اب اقلیتی لوگوں کا بھی قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو اسی زبان میں جواب دیں جس طرح کی حرکتیں پاکستان کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: جنترمنتر پر کشمیری پنڈتوں نے کینڈل مارچ نکالا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے عیدگاہ کے اندرون علاقے سنگم میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کو مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔ اس حملے میں ایک مرد اور ایک خاتون استاد ہلاک ہوئے تھے جن کی شناخت ستیندر کور اور دیپک چند کے طور پر کی گئی تھی۔

Last Updated : Oct 10, 2021, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.