ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر سعود عالم قاسمی صدر شعبہ دینیات، ڈائریکٹر سرسید اکیڈمی اور ناظم دینیات رہے ہیں۔ مختلف زبانوں میں ان کی 35 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اب تک 12 ریسرچ اسکالروں کی رہنمائی کی ہے۔
بتا دیں کہ اردو ماہنامہ تہذیب الاخلاق کا اجرا سرسید احمد خان نے سنہ 1870 میں کیا تھا، جس کا مقصد مسلمانوں کی معاشرتی اصلاح اور ان کے اندر تعلیمی بیداری پیدا کرنا اور جدید سائنسی علوم کو فروغ دینا تھا۔