اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں حکومت کی جانب سے ایک ورچوئلی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 2216 لوگوں کے کھاتے میں 25 کروڑ سے زائد کی رقم ٹرانسفر کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بارہ بنکی کی ایک مستفید خاتون منجو سے گفتگو کی اور اسکیم سے متعلق بات کیا۔ جس کے بعد منجو نے اس اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اسکیم نہ ہوتی تو انہیں پکے مکان میں رہنا نصیب نہیں ہوتا، کیونکہ ان کا اہل خانہ مزدوری کرتا ہے ایسے میں پکہ مکان بنانا ان کے لئے ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
منجو نے بتایا کہ وہ کچے مکان میں رہتی ہیں۔ جس میں انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں ڈوڈا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سوربھ ترپاٹھی نے کہا کہ یہ اسکیم وزیراعظم کا ڈریم پروجیکٹ ہے، ان کی کوشش ہے کہ 2022 تک ملک کے ہر شہری کے سر پر پکے چھت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کا خواب ہوتا ہے اور یہ خواب اب سچ ہوتا نظر آ رہا ہے۔