ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی نے یوگی حکومت کی ستائش کی - کورونا دور میں یوگی کام

وزیراعظم نریندر مودی نے 'خودانحصار اترپردیش روزگار اسکیم' کی شروعات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے اترپردیش میں کورونا وائرس بحران کے دوران وزیراعلی یوگی کے کاموں کی تعرف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وزیراعلی یوگی نے ریاست میں جنگی بنیادوں پر کام کیا ہے۔

کورونا دور میں یوگی حکومت کے کام کو میرا سلام: وزیراعظم مودی

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 3:18 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز 'پردھان منتری غریب کلیان یوجنا' کی طرز پر 'خود انحصار اترپردیش روزگار اسکیم' کا آغاز کیا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزیراعظم مودی نے کورونا بحران کے دوران اترپردیش میں ریاستی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے لیے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت تمام انتظامی عہدیداروں کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا بحران میں وزیراعلی یوگی نے قابل تعریف کام کیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ 'خودانحصار اترپردیش روزگار اسکیم' سے دیگر ریاست کی حکومتوں کو بھی سیکھنے کو ملے گا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ اگر وزیراعلی یوگی نے کورونا بحران کے دوران صحیح وقت پر تیاری نہ کی ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی ہے۔ اترپردیش میں آبادی کے لحاظ سے کورونا قابو میں ہے۔ ریاست میں صرف 600 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے لیے اترپردیش کی عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس کورونا دور میں اترپردیش نے نہ صرف اپنی ریاست بلکہ ملک کی خدمت کی۔ اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اگر دوسری حکومتیں ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔ یوگیجی کی حکومت نے اس مشکل وقت میں جنگی بنیادوں پر کام کیا ہے۔ طبی سہولیات سے لے کر قرنطینہ کرنے کے انتطامات تک۔

وزیراعظم مودی نے بتایا کہ وزیراعلی یوگی نے ریاست کی عوام کے لیے سارے اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ (وزیراعلی یوگی) اپنے والد کی میت میں نہیں گئے بلکہ انہوں نے ریاست کو ترجیح دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے اتنی بڑی تعداد میں غریب لوگوں کی مدد نہیں کی ہوگی۔راشن کی تقسیم نہ کی ہوگی۔غریبوں کو بے روزگاری بھتہ نہیں دیا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.