ETV Bharat / state

Mob Lynching: متھرا میں مویشی لے جا رہے لوگوں پر حملہ، ایک کی موت

موب لنچنگ میں زخمی ہوئے رحمان نے بتایا کہ وہ ہاتراس سے جانور لے کر ہریانہ جارہے تھے، اس دوران کوسی کلاں کے علاقے میں دیہاتیوں نے انہیں گھیر لیا۔ اس کے بعد اس کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی تھی۔ اس ہجومی تشدد کے سبھی متاثرین علی گڑھ کے رہنے والے تھے۔

Mob Lynching: متھرا میں مویشی لے جا رہے لوگوں پر حملہ، ایک کی موت
Mob Lynching: متھرا میں مویشی لے جا رہے لوگوں پر حملہ، ایک کی موت
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 3:26 PM IST

جمعہ کے روز متھرا کے کوسی کلاں پولیس اسٹیشن کے حلقے میں مویشیوں لے جا رہے لوگوں پر ہوئے ہجومی حملے میں ایک شخص کی پٹائی سے موت ہو گئی جبکہ تین لوگ شدید طور سے زخمی ہو گئے۔

ضلع کے کوسی کلاں تھانہ علاقہ میں مویشیوں کے اسمگلروں کی موجودگی کی اطلاع پر جمعہ کے روز دیہاتیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ لوگوں کو آتے دیکھ کر جانوروں لے جا رہے لوگوں نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی، تبھی اُن کی گاڑی بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔

اس دوران مقامی لوگوں نے مویشی لے جا رہے لوگوں کے ساتھ تشدد کیا، جس سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین شدید طور سے زخمی ہوئے۔

معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ اس وقت پولیس پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ متھرا ضلع کے کوسی کلاں پولیس اسٹیشن کے علاقے میں آگرہ دہلی ہائی وے کے قریب مویشیوں کی منتقلی کی اطلاع پر دیہاتیوں نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مویشی لے جا رہے لوگوں کو انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد جانوروں کو لے جانے والے اسمگلروں نے درجنوں دیہاتیوں کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔

اس دوران ان کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس کے بعد دیہاتیوں نے جانوروں کے اسمگلروں کو پکڑ لیا اور ان کے ساتھ تشدد کیا، اس سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پکڑے گئے لوگوں سے تقریباً 6 جانور برآمد ہوئے۔

بتایا جارہا ہے کہ موب لنچنگ کے شکار ہوئے لوگ جانوروں کو ہاتراس سے ہریانہ لے جارہے تھے۔ اس دوران متھرا کے دیہاتیوں کو اس کی جانکاری ملی، جس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں پکڑ کر بری طرح مارا پیٹا۔

پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ہجومی تشدد میں زخمی رحمان نے بتایا کہ وہ ہاتراس سے جانور لے کر ہریانہ جارہے تھے، اس دوران کوسی کلاں کے علاقے میں دیہاتیوں نے انہیں گھیر لیا۔ اس کے بعد اس کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی تھی۔ سبھی لوگ علی گڑھ کے رہنے والے تھے۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، جو بھی قصوروار ہوگا، اس کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.