وینکٹیشور لو نے ووٹنگ شرح میں متعدد بار تبدیلی ہونے کے مسلہ پر کہا ہے کہ ووٹنگ جاری رہنے کی وجہ سے الیکشن افسران کے ڈاٹا میں ایک سے ڈیڑھ فیصدی کا فرق آتا ہے۔
بارہ بنکی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وینکٹیشور لو نے کہا کہ ای وی ایم میں خامیاں ایک فیصدی سے لیکر 5 فیصد تک ہی ہوئی ہیں۔ اور اس کی سب سے خاص وجہ بوتھ افسران کی مناسب ٹریننگ نہ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 مرحلوں کے دوران سی یو، پی یو میں تو معمولی خامیاں درپیش آئی ہیں جبکہ ای وی ایم میں مزید خامیاں ظاہر ہوئی ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ یہ مشینیں خراب ہونے کی حالت میں ان کے پاس مشینوں کے کافی وسائل ہیں جس کے سبب کہیں بھی ووٹنگ متاثر نہیں ہوئی ۔
لو نے ووٹنگ کے بعد ووٹنگ شرح کے ڈاٹا پر اٹھ رہے سوالوں کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران کے پاس 6 بجے تک ڈاٹا پہنچتا ہے اور وہ 7 بجے میڈیا کو اس تعلق سے بریف کرتے ہیں کیونکہ کہیں کہیں اس دوران بھی ووٹنگ جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کے ڈاٹا میں 1 سے ڈیڑھ فیصدی تک کا فرق آتا ہے۔