ETV Bharat / state

MLC Election مرادآباد میں سکیورٹی انتظامات کے درمیان ایم ایل سی کے لیے ووٹنگ جاری - اترپردیش کے مرادآباد میں بریلی منڈل گریجویٹ

مرادآباد میں بریلی منڈل گریجویٹ ایم ایل سی النتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولنگ کے تئیں عام لوگوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ Polling Underway In Moradabad

مرادآباد میں سیکیورٹی انتظامات کے درمیان ایم ایل سی کے لئے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 12:22 PM IST

مرادآباد میں سیکیورٹی انتظامات کے درمیان ایم ایل سی کے لئے ووٹنگ جاری

مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد میں بریلی منڈل گریجویٹ ایم ایل سی النتخابات کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی اپنی جیت کے دعووں کے بیچ عام لوگوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ مرادآباد بریلی منڈل ایم ایل سی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر جے پال سنگھ اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار شیو پرتاپ سنگھ کے درمیان درمیان راست مقابلہ ہے۔ دونوں ہی امیدواروں نے عوام کی بھر پور حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Legislative Council Elections لکھنؤ میں قانون ساز کونسل کی پانچ سیٹوں کیلئے کل ووٹنگ

بی جے پی اور سماج وادی کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔مدرسہ کے طلباء اور اساتذہ بھی پیچھے نہیں ہیں۔جب میڈیا نے طلباء اور اساتذہ سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کو لے کر سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ کون کس کو ووٹ دے گا اس کے بارے میں کوئی کسی کو بتاتا ہے۔ مولانا ناظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی اگوان پور منڈل کے نائب صدر سنیتا چودھری جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ مانگنے کے لئے مختلف مدارس کے دورے پر گئے تھے۔انہیں مدرسہ کے ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔ووٹرز نے بتایا کہ بہت خوشی ہے کہ ہمیں گریجویٹ ایم ایل سی کے انتخاب میں ووٹ دینے کا موقع ملا۔ بہت سے مسلم ووٹر ہیں جنہوں نے کھل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کی۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ووٹ دئیے جاتے ہیں۔ موجودہ حکومت کو ووٹ دینا فائدہ مند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.