ریاست اتر پردیش کے ضلع بھدوہی کے گیان پور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی وجے مشرا کے بھتیجے منیش مشرا کو منگل کی دیر رات وارانسی سے گرفتار MLA Vijay Mishra nephew Manish Mishra arrested کیا گیا۔
منیش مشرا کو زبردستی گھر میں گھسنے، مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
وارانسی کے پولیس کمشنر اے ستیش گنیش کے جاری کردہ پیغام کے مطابق 13 ستمبر کو جیتپورہ علاقے کے ایک گلوکارہ نے بھدوہی گوپی گنج پولیس اسٹیشن میں رکن اسمبلی وجے مشرا اور ان کے بیٹے وشنو مشرا سمیت بھتیجے کا بیٹا وکاس کے خلاف 18 اکتوبر 2020 کو اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج FIR in Gopiganj Police Station Against Vijay Mishra کرایا تھا۔
مقدمے کے ملزم وجے مشرا جیل میں بند ہیں اور ان کا بیٹا وشنو مفرور ہے، جب کہ وکاس ضمانت پر باہر ہے۔
متاثرہ کے مطابق اجتماعی عصمت دری کے مقدمے کو لے کر وجے مشرا کا بھتیجہ منیش مشرا اور ایک درجن سے زیادہ لوگ اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔'
متاثرہ نے 13 ستمبر 2021 کو وارانسی کے جیت پورہ تھانہ علاقے میں منیش مشرا سمیت 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ جس کے بعد پولیس نے منیش کی تلاش شروع کی اور نہ ملنے پر کُرکی کی کارروائی کے لیے اس کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھدوہی: رکن اسمبلی کے بیٹے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
فی الحال پولیس کمشنر کے مطابق منیش مشرا کے خلاف کل 18 مقدمے total 18 cases against Manish Mishra درج ہیں۔ جس میں 2008 میں بی جے پی رکن اسمبلی رہے گورکھ ناتھ پانڈے کے بھائی رامیشور پانڈے کا قتل اور کئی دیگر مجرمانہ معاملات شامل ہیں۔ فی الحال وارانسی پولیس منیش کو آج عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔