ETV Bharat / state

مرادآباد: بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محبوب علی نے بجلی بل کے معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جن گھروں میں پانچ کلو واٹ بجلی کے میٹر لگے ہیں، ان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 10:37 PM IST

mehboob ali demand for waiver of electricity bill
بجلی بل معاف کیے جانے کا مطالبہ

اتر پردیش کے ضلع امروہہ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محبوب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ، 'ہم نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں 5 کلو واٹ بجلی کے میٹر لگے ہوئے ہیں۔ ان گھروں کے بجلی کے بل معاف کئے جائیں۔'

دیکھیں ویڈیو

محبوب علی نے کہاں کہ، 'جس وقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگا تھا، اس وقت لوگوں کے کاروبار بند تھے۔ آمدنی کا ذریعہ کہیں سے نہیں تھا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو گھروں میں لگے 5 کلو واٹ تک میٹر کے بل معاف کیا جانے چاہیے۔'

ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ، 'جن کارخانوں میں کمرشیئل بجلی کے میٹر لگے ہیں۔ ان کارخانوں کے آدھے بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔'

محکمہ بجلی کے اعلی افسران پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، 'محکمہ بجلی لوگوں کے پاس زیادہ سے زیادہ بجلی کے بل بھیج رہے ہیں اور ان بجلی کے بلوں کو صحیح کرانے کے لیے محکمہ بجلی کے ملازم رشوت مانگتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.