ETV Bharat / state

Abbas Ansari Case ایم ایل اے عباس انصاری کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی بی آئی کورٹ میں پیشی - عباس انصاری کی ویڈیو کانفرنسنگ سے عدالت میں پیشی

کاس گنج ڈسٹرکٹ جیل میں بند مختار انصاری کے بیٹے ایم ایل اے عباس انصاری منگل کو سی بی آئی کورٹ لکھنؤ میں ورچول طریقے سے پیش ہوئے۔ 15 فروری کو ہی عباس انصاری کو چترکوٹ جیل سے کاس گنج ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 9:24 AM IST

کاس گنج: اترپردیش کے کاس گنج ضلع کی جیل میں بند عباس انصاری کی منگل کو سی بی آئی عدالت میں ورچوئل پیشی ہوئی۔ اس حوالے سے جیل انتظامیہ نے صبح سے ہی تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔ عباس انصاری کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ 15 فروری کو مختار انصاری کے بیٹے ایم ایل اے عباس انصاری کو چترکوٹ جیل سے کاس گنج کے پچلانہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ عباس انصاری کو جیل کی الگ بیرک میں سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔ مافیا برجیش سنگھ اور دھننجے سنگھ کا مرکزی شوٹر دھرو سنگھ عرف کنٹو سنگھ بھی اسی جیل میں بند ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مختار انصاری اور مافیا برجیش سنگھ اور دھننجے سنگھ ایک دوسرے کے جانی دشمن ہیں۔

کنٹو سنگھ کے بارے میں: دراصل، اعظم گڑھ کے جیان پور کوتوالی علاقے کے چھپرا سلطان پور گاؤں کا رہنے والا مافیا دھرو کمار سنگھ عرف کنٹو ولد رودر پرتاپ سنگھ D-11 گینگ چلاتا تھا۔ ان کے خلاف 50 سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہیں جن میں سگڑی کے سابق ایم ایل اے سرویش سنگھ سیپو کا قتل بھی شامل ہے۔ کنٹو سنگھ طویل عرصے سے جیل میں ہے۔ سال 2013 میں اس پر گینگسٹر ایکٹ بھی لگایا گیا تھا۔ کنٹو سنگھ کا نام لکھنؤ میں اجیت سنگھ قتل کیس میں بھی سامنے آیا تھا۔ حال ہی میں عباس کے بھائی عمر نے عباس کا قتل اسی کنٹو سنگھ کے ہاتھوں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جو پہلے سے کاس گنج جیل میں بند ہے اور چیف سکریٹری کو خط لکھ کر جیل تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد سے جیل کے احاطے میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ورچوئل پیشی: کاس گنج جیل کے سپرنٹنڈنٹ وجے وکرم سنگھ نے بتایا کہ منگل کو عباس کو سی بی آئی کورٹ لکھنؤ نے طلب کیا تھا۔ عباس انصاری کو سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر لکھنؤ جانے کے پروگرام کو منسوخ کرتے ہوئے عباس انصاری کاس گنج ڈسٹرکٹ جیل میں ہی دوپہر 2 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.