کانپور:اترپردیش کے کانپور گھا ٹم پور تحصیل علاقہ کے سجیتی تھانہ علاقہ کے ریپورا گاوں سے متصل کھیت سے پولیس نے ایک چھ سال کی لاپتہ بچی کی لاش برآمد کی۔کمشدہ بچی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ گاوں والوں نے بچی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بچی کے رشتہ داروں اور گاؤں والے ملزم کو گرفتار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے لاش کو رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سجیتی تھانہ علاقہ کے ریپورا گاوں میں 6 سال کی معصوم بچی اپنے گھر کے آنگن میں کھیلتے وقت غائب ہوگئی، کسی کو کچھ پتہ نہیں چلا۔ گھر والوں اور رشتہ داروں نے گمشدہ بچی کی تلاش شروع کی اور تمام ترکوششوں کے باوجود بچی کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ انہوں نے مقامی تھانے میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔
گزشتہ 25 تاریخ کو لاپتہ ہوئی بچی کی لاش گاوں کے قریب کھیت میں ملی۔لاش کو دیکھ کر مقامی باشندوں و گھر والوں کا غصہ پھٹ پڑا۔ گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے لاش کو روڈ پر رکھ کر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ جب تک ملزم کو گرفتار نہیں کر لیا جاتا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Umesh Pal Murder Case امیش پال قتل معاملے میں ملوث شوٹروں کی تلاش میں پولیس لکھنؤ پہنچی
موقع پر پہنچی پولیس نے گاؤں والوں سے بات چیت کرنے کے بعد تین نامزد لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔اس معاملے میں ملوث افرادکے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔