ETV Bharat / state

اے ایم یو طالب علم گمشدگی معاملہ میں پولیس کی پیش رفت - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم اشرف علی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم اشرف علی گزشتہ 3 روز سے لاپتہ ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے تلاش کی جارہی ہے۔ بی اے، فارن لینگویج کے طالب علم کی گمشدگی کے بعد اے ایم یو طلبا میں بےچینی پائی جاتی ہے۔

Missing AMU student remains untraceable
اے ایم یو طالب علم گمشدگی معاملہ میں پولیس کی پیش رفت
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 5:57 PM IST

Updated : Feb 26, 2021, 6:50 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے بتایا کہ اشرف علی کو 3 روز قبل آخری بار کیمپس کے قریب موجود شمشاد مارکٹ میں دیکھا گیا جہاں اس کی کچھ طلبا سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔

اے ایم یو طالب علم گمشدگی معاملہ میں پولیس کی پیش رفت

پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے اس سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور بتایا کہ اشرف کی گمشدگی کے بعد سے اس کا فون سرویلنس پر ہے جبکہ اس کا آخری لوکیشن دہلی بتایا گیا۔

Missing AMU student remains untraceable
اے ایم یو طالب علم گمشدگی معاملہ میں پولیس کی پیش رفت

انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگ اپنی سطح پر بھی تلاش کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں تھانہ سول لائن علیگڑھ میں ایک تحریری شکایت بھی درج کی گئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم دہلی میں اشرف علی کو تلاش کر رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ پروفیسر وسیم علی نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اشرف علی کی دہلی کی کسی لڑکی سے فون اور واٹس ایپ پر رابطہ میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اشرف علی کے افراد خاندان سے مسلسل رابطہ کیا جارہا ہے۔

اشرف علی کا تعلق بہار کے ضلع ارریہ سے ہے جو اے ایم یو کے سر سید ہال (ساؤتھ) مشتاق منزل میں رہتے تھے۔

Last Updated : Feb 26, 2021, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.