ETV Bharat / state

نوئیڈا: پٹرول پمپ کے سیلسمین کو گولی مارکر بدمعاش فرار

نوئیڈا ایکسپریس وے پولیس اسٹیشن کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار بدمعاشوں نے نوئیڈا سیکٹر 135 میں پٹرول پمپ کے ایک سیلزمین کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ اے ڈی سی پی رن وجئے سنگھ نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 4:10 PM IST

نوئیڈا: پٹرول پمپ کے سیلسمین کو گولی مار بدمعاش فرار

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے ایکسپریس وے اسٹیشن علاقے میں بدمعاشوں کا دہشت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ موٹرسائیکل پر سوار بدمعاشوں نے ایک بار پھر واردات کو انجام دیتے ہوئے سیکٹر 135 کے پیٹرول پمپ سیلزمین کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

پیٹرو پمپ پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ بدمعاش لوٹ مار کی نیت سے آئے تھے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رقم کے لین دین کی وجہ سے ہوا ہے۔ تو وہیں پولیس نے زخمی پٹرول پمپ سیلزمین کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفیتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ نوئیڈا کے تھانہ ایکسپریس وے علاقے میں واقع سیکٹر 135 میں وجے گپتا کا پیٹرول پمپ ہے۔ اسی پیٹرول پمپ پرموٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان آئے اور وہاں موجود سیلزمین پنکج سے 100 روپے کا پیٹرول ڈالنے کو کہا۔

الزام ہے کہ پیٹرول بھرنے کے بعد موٹرسائیکل پر سوار بدمعاشوں نے سیلز مین سے رقم چھیننے کی کوشش کی اور جب انہوں نے احتجاج کیا تو وہ سیلزمین کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔

گولی لگنے سے زخمی ہوئے سیلزمین پنکج کو تشویشناک حالت میں جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اے ڈی سی پی رنویجے سنگھ نے کیس کی تصدیق کی

واقعے کی اطلاع ملنے پر افسر موقع پر پہنچ گئے اور بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی۔ اے ڈی سی پی رنویجے سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ لوٹ مار کا نہیں تھا بلکہ پیسوں کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔

موٹرسائیکل پر آنے والے نوجوان شراب کے نشے میں دھت تھے جنھوں نے 100 روپے کا تیل بھروایا تھا۔ اس نے پہلے سیلز مین کو 70 روپے دیئے اور باقی رقم طلب کرنے پر اس نے 500 کا نوٹ دیا، جس پر سیلز مین نے بھی اسے 400 روپیہ واپس کردیا۔ اس دوران ان کے مابین ہنگامہ برپا ہوگیا اور اسی دوران وہ گولی مار کر فرار ہوگیا، جس کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.