ETV Bharat / state

Police Encounter In Muzaffarnagar مظفر نگر میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم, انعامی بدمعاش گرفتار - اترپردیش کے مظفر نگر ضلع

مظفر نگر میں پولیس اور بدمعاشوں کے مابین ہوا تصادم میں دس ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Police Encounter In Muzaffarnagar

مظفر نگر میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم, انعامی بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 3:36 PM IST

مظفر نگر میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم, انعامی بدمعاش گرفتار

مظفر نگر :اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کی شہر کوتوالی پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد 10 ہزار انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی فائرنگ میں گولی لگنے سے بدمعاش زخمی ہوگیا۔زخمی بدمعاش کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ گرفتار بدمعاش کے پاس سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ سی او سٹی آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ سٹی کوتوالی پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ شرپسند کسی بڑی مجرمانہ واردات کو انجام دینے کے ارادے سے علاقے میں گھوم رہے ہیں۔ اس کے فوراً بعد پولیس نے مذکورہ جگہ پر ناکہ چینکنگ شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس نے شہر کے کوتوالی علاقے کے پنہ بائی پاس اور اس کے آس پاس کے علاقے کی ناکہ چیکنگ کی تو دو مشتبہ افراد قریبی جنگل سے گزرتے ہوئے سڑک پر نظر آئے۔پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن دونوں بدمعاشوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دوسرا بدمعاش گنے کے کھیت میں گھس کر فرار ہو گیا۔مفرور بدمعاش کی تلاش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Encounter In Mathura متھرا میں پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ میں 50 ہزار کے انعامی سمیت چھ گرفتار

سی او سٹی آیوش وکرم سنگھ نے مزید بتایا کہ گرفتار بدمعاش کی شناخت کھٹولی کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔اس پر 10 ہزار روپے کا انعام ہے۔ ضلع کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔پولیس کو اس کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.