ہر سال کی طرح اس سال بھی یوپی حکومت کی ہدایت کے مطابق 18 دسمبر 2022 کو نواب عظمت علی خان گرلز انٹر کالج آریہ سماج روڈ مظفر نگر میں یوم اقلیتی حقوق بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ضلع مظفر نگر کے نواب عظمت علی خان گرلز کالج میں اتوار کی صبح اقلیتی سماجی بہبود افسر میتری رستوگی کی طرف سے یوم اقلیتی حقوق کے موقع ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔Ceremony held at Nawab Azmat Ali Khan Girls Inter College
اس پروگرام میں اسکول کے طالبات کو ان کے حقوق کے بارے میں بتایا گیا ۔میتری رستوگی نے بتایا کہ ضلع میں کئی اسکول، کالج اور آئی ٹی آئی کالج اقلیتی طبقوں کے لیے بنائے گئے ہیں اور آگے بھی بنائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی سماج کے لیے کئی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں، جن کا فائدہ لڑکیوں اور بزرگ خواتین اور مردوں کو مل رہا ہے۔اقلیتی سماجی بہبود کا محکمہ اقلیتی سماج کے لیے لگاتار کام کر رہا ہے اور اقلیتی سماج کو بیدار کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے اقلیتی طالبات کو اسکالرشپ بھی دیا جا رہا ہے۔پروگرام میں اقلیتی بہبود آفیسر میتری رستوگی کو نواب عظمت علی گرلز کالج کی پرنسپل سیفیہ بیگم نے پھولوں کا گلدستہ دے کر اعزاز سے نوازا۔پروگرام میں مسلم، سکھ، جین، عیسائی، بدھ مذہب کے لوگ موجود تھے۔
پروگرام میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ستنام سنگھ شہر قاضی تنویر عالم سردار سکھویندر سنگھ جین، تمام مقررین سینئر سماجی کارکن مہمان کے طور پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں:Minorities Rights Day 2022 عائمی یوم اقلیتی حقوق موقع پر سیمینار کا انعقاد