ETV Bharat / state

Minorities Must Focus on Education: بارہ بنکی میں یوم اقلیتی حقوق منایا گیا - بارہ بنکی کی خبریں

سیمنار میں اقلیتوں کے حقوق Minority rights اور ان کی ترقی سے متعلق تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ تمام مقررین نے اقلیتوں کی ترقی کے لئے تعلیم Education for the development of minorities کو سب سے اہم قرار دیا۔

بارہ بنکی میں یوم اقلیتی حقوق منایا گیا
بارہ بنکی میں یوم اقلیتی حقوق منایا گیا
author img

By

Published : Dec 18, 2021, 10:41 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کو یوم اقلیتی حقوق Minority Rights Day کے موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود Minority Welfare Department کی جانب سے ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمنار میں اقلیتوں کی ترقی اور ان کے حقوق پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ تمام مقررین نے اقلیتوں کی ترقی کے لئے تعلیم کو سب سے اہم قرار دیا۔

بارہ بنکی شہر کے بیگم گنج واقع ارم کانوینٹ انٹر کالج میں ہوئے اس سیمنار میں تمام مدارس کے اساتذہ اور منتظمین نے شرکت کی۔ ضلع اقلیتی بہبود کے ذمہ داران نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی تمام اسکیمز کو بتایا اور انہوں نے مشورہ دیا کہ کہ اقلیتی طبقے کے لوگ تعلیم حاصل کر کے ترقی کریں۔

شاعر اور ادیب صغیر نوری نے کہا کہ موجودہ دور میں اقلیتوں کی صورتحال خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیت سماج کے تمام شعبوں میں پیچھے ہے۔ اسے اپنی ترقی کے لئے تعلیم یافتہ ہوکر سیاست، ملازمت اور عدالت میں حصہ داری حاصل لینی ہوگی اس کے بعد ہی اقلیتوں کے تمام مسائل حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Minorities Rights Day 2021: دہلی حکومت نے اقلیتی کمیشن کا بجٹ 3 سے 5 کروڑ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.