ETV Bharat / state

بارہ بنکی:سادگی کے ساتھ منایا گیا اقلیتی حقوق کا دن - اقلیتی حقوق کا دن

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کووڈ-19 کے پیش نظر اقلیتی حقوق کا دن نہایت سادگی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے وکاس بھون کے سورن جینتی آڈیٹیورم میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مدارس کے اساتذہ نے شرکت کی۔

سادگی کے ساتھ منایا گیا اقلیتی حقوق کا دن

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 7:29 PM IST

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر برس بھارت میں 18 دسمبر کو اقلیتی حقوق کا دن منایا جاتا ہے۔

وہیں بارہ بنکی میں بھی اس موقع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔محکمہ اقلیتی بہبود افسر سون کمار کی ہدایت پر منعقد کئے گئے اس سیمینار میں تمام مقررین نے اقلیتوں کے لئے تعلیم کو اشد ضروری بتایا۔ کیونکہ تعلیم کو حاصل کئے بغیر وہ اپنے حقوق کو سمجھ نہیں سکتے۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام مدارس کے اساتذہ اور ملازمین کو اقلیتوں کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی تمام اسکیمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

سادگی کے ساتھ منایا گیا اقلیتی حقوق کا دن

یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر منعقد سیمینار میں اقلیتی بہبود افسر کے تمام اہلکار اور ملازم موجود رہے۔اس موقع پر ضلع اقلیتی بہبود افسر شریک نہیں ہو سکے کیونکہ انہیں لکھنؤ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام میں شرکت کرنی تھی۔ جہاں اقلیتی طبقے کے افراد کو مختلف اسکیم کے تحت قرض کے کاغذات تقسیم کیے جانے کی بات تھی، تاہم بارہ بنکی میں کچھ ہی امیدواروں کو قرض کے کاغذات تقسیم کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر برس بھارت میں 18 دسمبر کو اقلیتی حقوق کا دن منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگوں کو اقلیتوں سے متعلق امور اور ان کی حفاظت کے بارے میں بہتر فہم اور لوگوں کو بیدار کرنے پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔اقلیتی حقوق کا دن بھارت میں اقلیتوں کے قومی کمیشن کے ذریعہ منایا جاتا ہے جس میں مذہبی ہم آہنگی، احترام اور تمام اقلیتوں کی برادریوں کی بہتر تفہیم پر توجہ دی گئی ہے۔

بھارت میں 29 جنوری سنہ 2006 کو اقلیتی امور کی وزارت کو سماجی انصاف اور ماحولیات کی وزارت کے پیش نظر تشکیل دیا گیا تاکہ اقلیتی برادریوں یعنی مسلم، عیسائی، بودھ، سکھ، پارسی اور جین کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.