ETV Bharat / state

Minority Rights Day مرادآباد میں اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا گیا - مرادآباد اردو نیوز

مرادآباد کے مدرسہ امدادیہ میں اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا گیا وہیں مدرسہ میں سائنس نمائش کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ Minority Rights Day Celebrated at Madrasa Imdadia

مرادآباد میں اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا گیا

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 7:37 AM IST

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد شہر میں واقع مدرسہ امدادیہ میں اقلیتوں کے حقوق کے دن پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع اقلیتی افسر و اقیلتی طبقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرادآباد کے مدرسہ امدادیہ میں منعقد پروگرام میں اقلیتوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔ ضلع اقلیتی افسر انجنا سروہی نے پروگرام سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اقلیتوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے۔ Minority Rights Day Celebrated at Madrasa Imdadia

مرادآباد میں اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا گیا

ضلع اقلیتی افسر انجنا سروہی نے بتایا کہ مدرسہ امدادیہ میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں اقلیتی سماج سے وابستہ مذہبی لوگوں نے شرکت کی۔ اقلیتوں کو کیا کیا حقوق دیئے گئے ہیں اور انہیں مزید کیا حقوق ملنے چاہیے، اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مدرسہ کے طلباء نے سائنسی نمائش میں سائنس کے ماڈلز بنائے اور پیش کیے جنہیں سب نے خوب سراہا۔ ضلع اقلیتی افسر انجنا سروہی نے بتایا کہ یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں بتایا گیا اور بتایا گیا کہ ہم مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت میں جاری اقلیتی اسکیموں سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ Minority Rights Day Celebrated at Madrasa Imdadia Moradabad

واضح رہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا دن، جو ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے 18 دسمبر 1992 کو مذہبی یا لسانی، قومی یا نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق سے متعلق بیان کو اپنایا اور اسے نشر کیا۔ اقلیتی حقوق کا دن بھارت میں اقلیتوں کے لیے آزادی اور مساوی مواقع کے حق کو برقرار رکھتا ہے اور ان کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے۔ Minority Rights Day

یہ بھی پڑھیں : Health and Fitness Centers in Moradabad مرادآباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں صحت اور تندرستی کے مراکز کھولے گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.