اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے پیش نظر مرادآباد پہنچے کانگریس قومی ترجمان راشد علوی نے ای ٹی وی بھارت گفتگو کے دوران کہا کہ لوگوں سے میرا یہی پیغام ہے کہ ہم سب کو ایک ساتھ مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینی ہے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مذہب اور ذات کی سیاست کی ہے BJP Politicized Religion and Caste اور اس کی حکومت میں بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
راشد علوی نے کہا کہ بی جے پی نے اقلیتوں کے لیے کچھ کام نہیں کیا۔ اقلیتوں کو نقصان بھی انہیں لوگوں نے پہنچایا ہے
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے چندے پر راشدعلوی نے کہا کہ 'مذہبی عقیدے کے نام پر چندے میں خرد برد کی جا رہی ہے۔