ریاست اترپردیش میں کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے انچارج منت رحمانی نے مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین و دیگر کارکنان سے سیکٹر 10 اور 15 میں واقع پارٹی کے دفتر پر نوئیڈا اقلیتی شعبہ کی تنظیم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
منت رحمانی کا وہاں پر موجود کارکنوں نے پھولوں کا ہار پہناکر استقبال کیا، منت رحمانی نے اقلیتی سیل کے موجودہ چیئرمین محمد گڈو اور میرٹھ منڈل کے اقلیتی چیئرمین لیاقت چودھری سے بھی تنظیم کو مضبوط بنانے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر منت رحمانی نے کہا کہ اترپردیش میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں ابھی سے کانگریس کے تمام کارکنان کو لگنا ہوگا، جس سے ریاست میں کانگریس کی حکومت قائم ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی پالیسیز کو عوام کے سامنے رکھنا ہوگا اور اس کے لیے تنظیمی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔
آج کی میٹنگ میں کانگریس کے سینیئر رہنما کنور نور محمد، سینیئر رہنما امجد خان، اترپردیش کانگریس کمیٹی کے رکن ستیندر شرما، یتندر شرما، دیاشانکر پانڈے، محمد انظار، علی محمد، سمیر، حاجی صغیر، مفتی خلیل، بنٹو وغیرہ شامل تھے۔