ETV Bharat / state

بارہ بنکی: وزارت اقلیتی امور کا گورمنٹ انٹر کالج کی نو تعمیر کرانے کا اعلان - بارہ بنکی گورنمنٹ انٹر کالج

بارہ بنکی میں واقع گورنمنٹ انٹر کالج کی سو سال قبل تعمیر کی گئی عمارت کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے وزارت اقلیتی امور نے اس کی تعمیر نو کا فیصلہ منظور کرلیا ہے۔

وزارت اقلیتی امور کے بجٹ سے ہوگی جی آئی سی کی نو تعمیر

author img

By

Published : May 24, 2021, 9:17 PM IST

Updated : May 24, 2021, 9:49 PM IST

اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں خستہ حال سی نظر آنے والی گورمنٹ انٹر کالج کی عمارت کی تصویر جلد بدلنے والی ہے۔ اس کی تعمیر نو کی تجویز منظور ہو گئی ہے۔

وزارت اقلیتی امور کے بجٹ سے ہوگی جی آئی سی کی نو تعمیر

سب سے خاص بات یہ ہے کہ جی آئی سی کی اس عمارت کی نو تعمیر وزارت اقلیتی امور کے بجٹ سے ہوگی۔ اس کے لیے 5 کروڑ 39 لاکھ روپے کی رقم منظور ہو گئی ہے۔ اس کے لیے 1کروڑ 62 لاکھ کی پہلی قسط بھی جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بارہ بنکی کے جی آئی سی کی تعمیر تقریبآ 100 برس قبل ہوئی تھی۔ اتنے برس ہونے کی وجہ سے جی آئی سی کی عمارت خستہ حال سی ہو گئی ہے۔

طویل عرصے سے اس کی عمارت کی نو تعمیر کے بارے میں غور و فکر کیا جارہا تھا، کیونکہ یہ عمارت اتنی بری حالت میں تھی کہ بچوں میں اس کے گرنے کا خوف سا محسوس ہوتا تھا۔

انہیں تمام پریشانیوں کو پیش نظر اس کی نو تعمیر کی تجویز ضلع مجسٹریٹ نے وزارت اقلیتی امور کو بھیجی تھی اور اسے پردھان منتری جن وکاس پروگرام کے تحت مرمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کو اب منظوری فراہم کردی گئی ہے۔

اس عمارت کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ 39 لاکھ روپے منظور ہوئے ہیں اورفی الحال 1 کروڑ 62 لاکھ کی قسط بھی جاری کر دی گئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی جی آئی سی کی تعمیر نو کا کام شروع ہوگا۔

Last Updated : May 24, 2021, 9:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.