ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: مملکتی وزیر کا گیس رساؤ والے علاقے کا دورہ - ravindra jaiswal visits gas leakage area

روندر جیسوال نے آج گیس رساؤ علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے کا حکم دیا۔

مملکتی وزیر کا گیس رساؤ والے علاقے کا دورہ

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 7:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے مملکتی وزیر برائے سٹیمپ،کورٹ فیس رجسٹریشن (آزادانہ چارج) روندر جیسوال نے منگل کو بھیلوپور میں واقع کلورین گیس رساؤ علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کا حال چال جانا اور ان کے علاج کی ذمہ داری واٹر انسٹی ٹیوٹ کو اٹھانے کی حکم دیا۔

مسٹر جیسوال نے واٹر انسٹی ٹیوٹ احاطے کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو احتیاط برتنے کا حکم دیا۔

افسران نے وزیر کو مطلع کیا کہ واٹر انسٹی ٹیوٹ احاطے کے آس پاس کے کچھ مکانوں کے لوگ متاثر ہوئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

وزیر نے واٹر انسٹی ٹیوٹ احاطے کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی اور مشین و دیگر آلات کی دیکھ بھال پر دھیان دینے کو کہا تاکہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے، ساتھ ہی پیر کے واقعہ کی جانچ کرانے کے بعد قصور پائے جانے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا۔

خیال رہے کہ پیر کی دیرشام بھیلوپور واقع واٹر انسٹی ٹیوٹ احاطے میں برسوں سے کباڑ میں پڑے ایک ٹنکی سے کلورین گیس کا رساو ہوگیا تھا۔

اس کی وجہ سے آس پاس رہنے والے کئی لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی کے ساتھ ہی کھانسی ہونے لگی تھی، کلورین گیس پینے کے پانی میں ملانے کے لیے یہاں لائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.