غازی آباد: ریاست اتر پردیش کے مویشی پروری کے وزیر دھرم پال سنگھ غازی آباد ضلع کے کنوانی گاؤں کے گئوشالا میں آگ لگنے کے بعد ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ وزیر نے کچھ غلطیوں کا اعتراف کیا ہے۔ وزیر نے تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کارروائی کرنے بات کہی۔ Minister for Animal Husbandry Dharma pal Singh Inspected Goshala
اس حادثہ میں تقریباً 60 جھونپڑیاں جل گئی اور آگ نے قریبی گوشالا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گوشالا کے آپریٹر کے مطابق تقریباً 40 گائیں جل کر ہلاک ہو گئی اور 25 سے زائد گائیں جھلس گئیں۔ ان کا علاج جاری ہے اور کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خود اس معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ ریاست کے مویشی پروری کے وزیر دھرم پال سنگھ گئو شالا کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔
وزیر نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ جھگی جھوپڑیوں کو گوشالوں سے ہٹایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ گئو شالہ میں پانی کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ گئو شالہ کے آپریٹر نے وزیر کو بتایا کہ اس نے پہلے میونسپل کارپوریشن کو کچی بستی ہٹانے کیلئے کہا تھا، لیکن کوئی ایلکشن نہیں لیاگیا۔وزیر نے مزیدکہا کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ تحقیقات کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔