ETV Bharat / state

UP MIM President Statement ہم نے جودا بائی کو ملکہ ہندوستان بنایا، ہم سے زیادہ سیکولر کون ۔۔۔؟ - Shaukat Ali remark on social norms

اتپردیش مجلس کے صدر نے اکثریتی فرقے کی مبینہ روایات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شادی کے بغیر جنسی تعلقات اور ناجائز اولادیں پیدا کرنے کا چلن ہے جو تشدد پھیلانے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے طویل دور حکومت میں سیکولر روایات کو قائم کیا۔ UP MIM President Shaukat Ali statement

aimim state president
aimim state president
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 7:40 PM IST

سمبل: ریاست اترپردیش کے ضلع سمبل میں اے آئی ایم آئی کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر شوکت علی نے کہا کہ ہم تو دو شادی کرتے ہیں اور بیویوں کو سماج میں عزت دیتے ہیں۔ اور بچوں کے نام راشن کارڈ اور آدھار کارڈ میں درج ہوتے ہیں جب کہ تم تو ایک شادی کرکے تین تین رکھیل رکھتے ہیں اور انہیں سماج سے چھپاکر رکھتے ہو اور ان سے ناجائز اولاد پیدا کرتے ہو جو بعد میں تشدد برپا کرتے ہیں۔

اترپردیش ایم آئی ایم کے صدر شوکت علی

شوکت علی نے کہا کہ بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی جب بھی کمزور ہوتی ہے تو مسلمانوں کے نکاح، طلاق، مدارس کی جانچ، حجاب، لنچنگ اور گیانواپی جیسے معاملات لے کر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھول رہی ہے کہ مسلمانوں نے اس ملک میں 832 سال حکمرانی کی ہے ہندو ہمارے بادشاہوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوتے تھے۔ ہم نے تمہاری بہن جودا بائی کوملکہ ہندوستان بنایا، ہم نے کبھی بھید بھاؤ نہیں کیا ہم نے ہر مذہب کے لوگوں کو اونچے مقام دیئے یہی ہمارا سیکورازم ہے۔ اب ہم سے بڑا سیکولر کون۔۔؟Shaukat Ali remark on Hindu marriage and social norms

سمبل کی ہندو تنظیم کے رکن اکشت اگروال کی تحریر کی بنیاد پر صدر کوتوالی پولیس نے شوکت علی، منتظمین اسد عبداللہ اور چودھری مشیر خان کے خلاف 295 اے، 153 اے اور 188 کےتحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ چکریش مشرا نے بتایا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اگر کوئی ایسی حرکت کرے گا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ Shaukat Ali statement

یہ بھی پڑھیں : Akhlaq Murder Case اخلاق قتل کیس میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والے بی جے پی رہنما 800 روپے جرمانے پر رہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.