دیر رات چور چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو اس کا پتہ بھی نہیں چل سکا۔ پولیس نے کہا کہ چور الیکٹرونک سامان کے تاجر جتیندر کمار کے گھر میں داخل ہوئے اور لاکھوں کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کے وقت اہل خانہ دوسرے کمرے میں سورہے تھے۔
گھر والوں کے مطابق چور 8 ہزار روپے کی نقدی ، 500 گرام چاندی اور ایک جوڑی کنڈل، ، دو جوڑی پازیب اور سونے کے زیورات لے گئے۔ نامعلوم چوروں کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔