ETV Bharat / state

Accident: دودھ سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار، کلینر ہلاک ڈرائیور کی حالت نازک - نوئیڈا کی خبریں

ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور بھو دیو اور کلینر نریندر مدر ڈیری کو دودھ سپلائی کرنے نوئیڈا جا رہے تھے۔

دودھ سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار، کلینر ہلاک ڈرائیور کی حالت نازک

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 7:51 PM IST

مدر ڈیری کا دودھ سپلائی کرنے والا ٹرک اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 27 اٹا انڈر پاس کے ڈوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ تیز رفتاری کے باعث اس حادثہ میں ڈرائیور اور کلینر دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں کلینر کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ ڈرائیور کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے علاج کے لیے دہلی کے ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔

دودھ سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار، کلینر ہلاک ڈرائیور کی حالت نازک

پولیس نے متوفی کی لاش قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نوئیڈا کی سڑکوں پر لگاتار تین دنوں میں یہ تیسرا حادثہ ہے جس میں موت واقع ہوئی ہے۔نوئیڈا کے سیکٹر 27 اٹا کے انڈر پاس کے ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد مدر ڈیری کے دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک کی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حادثہ کتنا خوفناک تھا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور اور کلینر دونوں ٹرک کے کیبن میں پھنس گئے۔ موقع پر پہنچی کوتوالی سیکٹر 20 پولیس نے کافی مشقت کے بعد زخمیوں کو باہر نکالا۔

ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور بھو دیو اور کلینر نریندر مدر ڈیری کو دودھ سپلائی کرنے نوئیڈا جا رہے تھے۔

ٹرک اٹا کے انڈر پاس کے قریب پہنچا تو بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک ایک گاڑی سامنے آگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک کا کیبن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ڈرائیور بھو دیو اور کلینر نریندر اس میں پھنس گئے تھے۔حادثے کے وقت ٹرک لاکھوں مالیت کے دودھ سے بھرا ہوا تھا جو سڑک پر بکھر گیا اور جانور دودھ پیتے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.