اترپردیش کے پرتاب گڑھ ضلع سے تقریباً پانچ مزدور اپنے گھروں کو سائیکل سے روانہ ہوگئے۔ بنارس میں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کو ایک ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں۔
ریاستی حکومت ان کی پریشانیوں پر توجہ نہیں دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ جب کوئی امید نہیں رہ گئی ہے تو اپنے مالکوں سے قرض لے کر کے سائیکل خریدا اور گھر کے جانب روانہ ہوگئے۔
ریاست بہار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے یہ مزدور ڈیڑھ سو کلومیٹر سائیکل چلا کر بنارس پہنچے اور اپنی پریشانیاں کو ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ اس دوران انہیں بھوک پیاس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کے باوجود امید ہے کہ گھر پہنچ جاؤں گا۔
ایک مزدور نے بتایا کہ حکومت نے مزدوروں کو اپنی ریاست میں لانے کے لئے جو سہولیات فراہم مہیا کیا ہے، اس میں آن لائن تفصیلات دینا ہوتا ہے۔ لیکن ناخواندگی کی وجہ سے ایسا کر پانا مشکل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب سائیکل کے ذریعے گھر کے جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ حکومت سے فریاد کیا ہے کہ مشکل گھڑی میں کچھ مدد کریں۔