ETV Bharat / state

سہارنپور: مہاجر مزدوروں نے انبالہ شاہراہ بلاک کیا - ssp dinesh ku,mar

ضلع سہارنپور میں ہزاروں کی تعداد میں ہریانہ اور پنجاب سے پہنچے مہاجر مزدوروں میں شدید ناراضگی پائی گئی۔ مہاجر مزدوروں نے انبالہ روڈ پر جم کر ہنگامہ اور نعرے بازی کی۔

سہارنپور: مہاجر مزدوروں نے انبالہ شاہراہ بلاک کیا

author img

By

Published : May 17, 2020, 2:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں انبالہ شاہراہ پر مہاجر مزدوروں نے زبردست ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈویژنل کمشنر سنجے کمار، ڈی آئی جی اپیندر اگروال، ایس ایس پی دنیش کمار، ضلعی مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے اور ان کارکنوں کو بمشکل پرسکون کرایا۔

سہارنپور میں پچھلے کئی دنوں سے ہزاروں مزدور رادھا سوامی ستسنگ بھون میں مقیم ہیں۔ وہیں بہت سے مزدور ریاست ہریانہ کی سرحد عبور کر پیدل اور دو پہیوں گاڑی سے چل رہے ہیں۔ یہ ہنگامہ صبح کے وقت ہوا، جب یہ ہزاروں مزدور سڑکوں پر آئے اور ہنگامہ شروع کردی۔

سہارنپور: مہاجر مزدوروں نے انبالہ شاہراہ بلاک کیا

حالانکہ ان مزدوروں کو پچھلے کئی دنوں سے پلکھنی میں واقع رادھا سوامی ستنسگ بھون میجر سنٹر کے شیلٹر ہوم میں رکھا گیا تھا اور یہاں سے انہیں بسوں اور ٹرینوں کے ذریعہ اپنے آبائی ضلع بھجوایا جارہا ہے، لیکن اتوار کے روز ان مزدوروں کا صبر ٹوٹ گیا اور وہ سب شیلٹر ہوم سے نکل کر انبالہ ہائی وے پر آگئے اور مزدوروں نے سڑک بلاک کردی۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'انہیں گھر جانے دیا جائے'۔

مزدوروں کی ہنگامہ کرنے کی اطلاع ملنے پر ڈویژنل کمشنر سنجے کمار، ڈی آئی جی اپیندر اگروال، ایس ایس پی دنیش کمار، ضلعی مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ان مزدوروں کو بمشکل پرسکون کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.