ETV Bharat / state

جونپور: سماجی کارکن عظمت علی نے ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کی - سماجی کارکن عظمت علی

عظمت علی نے سال 2021 کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'خون عطیہ کرنے کا جزبہ میرے اندر 18 سال کی عمر سے ہی پیدا ہو گیا تھا۔ پہلی مرتبہ میں نے 18 سال کی عمر میں اپنا خون عطیہ کیا اس کے بعد سے متعدد بار خون عطیہ کیا۔'

جونپور: سماجی کارکن عظمت علی نے ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کی

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 3:38 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کوتوالی حلقہ کے محلہ بلوا گھاٹ کے رہائشی سماجی کارکن عظمت علی نے ایک ضرورت مند کو اپنا خون عطیہ کرکے امن و محبت کا پیغام دیا۔

جونپور: سماجی کارکن عظمت علی نے ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کی

وہیں بعض لوگ علم کی کمی کہیں یا غلط فہمیوں کا شکار، آج بھی خون عطیہ کرنے سے ڈرتے ہیں، انہیں ایسا لگتا ہے کہ خون عطیہ کرنے سے جسم میں کمزوری پیدا ہوگی اور خون کم ہو جائے گا جب کہ حقیقت برعکس ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں عظمت علی نے سال 2021 کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'خون عطیہ کرنے کا جزبہ میرے اندر 18 سال کی عمر سے ہی پیدا ہو گیا تھا۔ پہلی مرتبہ میں نے 18 سال کی عمر میں اپنا خون عطیہ کیا اس کے بعد سے متعدد بار خون عطیہ کیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ڈاکٹرز کے مطابق تین مہینے سے قبل خون عطیہ نہیں کرنا چاہیے۔ ایسی حالت میں ضرورت مند کو اپنے دوست و احباب یا رشتہ داروں سے رابطہ کرکے خون مہیا کراتا ہوں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایسے نیک کاموں سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے کہ کسی ضروت مند کے کام آیا۔ دوسری یہ بات کہ اگر آپ کی وجہ سے کسی کو فائدہ پہونچ رہا ہے تو زندگی میں اس سے بہتر کوئی اور کام نہیں ہو سکتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کوویکسین اور کووی شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری

بتا دیں کہ عظمت علی ہمیشہ سماجی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں اور حسبِ وسعت ضرورت مندوں کی مدد بھی کرتے رہتے ہیں۔

کورونا وباء کے دوران نافذ لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی اپنے جان کی پرواہ کئے بغیر خدمتِ خلق کے جزبہ کے ساتھ عظمت علی لوگوں کے گھر گھر جاکر ذاتی پیسے سے راشن مہیا کراتے تھے اور کھانے کا بندوبست پورے لاک ڈاؤن مسلسل کرتے رہے ان کے اس نیک عمل کی وجہ سے ضلع کی متعدد تنظیموں کے ذریعہ انہیں اعزاز بھی بخشا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.