بارہ بنکی: آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ نے آرٹیکل 341 پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے لیے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا گیا۔ 60 برس قبل 10 اگست کو آرٹیکل 341 پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کہ وجہ سے مسلم اور دیگر اقلیتوں کو ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن سے محروم کر دیا گیا تھا۔ تنظیم آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ ہر برس 10 اگست کو یہ پابندی ہٹانے کے لئے ملک بھر میں میمورنڈم پیش کرتی ہیں۔
بدھ کو ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین کی قیادت میں محاذ کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو مخاطب میمورنڈم پیش کیا۔ وسیم راعین نے آرٹیکل 341 پر پابندی کے لیے کانگریس اور اس وقت کے لیڈران کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اس فیصلے سے پسماندہ مسلمان اور پسماندہ اقلیتوں کے ہزاروں لوگ آج ایم پی، ایم ایل اے، ڈاکٹر اور انجینئر نہیں بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پسماندہ مسلمانوں کا ذکر کر کے ہمارے سماج کے لیے نئی امیدیں پیدا کی ہیں۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ دفعہ 341 پر مسلم اور دیگر اقلیتوں کے لیے عائید پابندی کو ہٹایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Jitendra singh On POK: 'دفعہ 370 کی طرح مودی حکومت 'پی او کے' کو بھی آزاد کرائے گی'