ETV Bharat / state

اسکول کے پرنسپلز کا وزیر اعلی کے نام میمورنڈم

کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 24 مارچ سے 11 اپریل تک اسکولز میں چھٹیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے پیش نظر اسکولز کے پرنسپل نے ضلع کلکٹر کو وزیر اعلی کے نام میمورنڈم پیش کیا ہے۔

اسکول کے پرنسپلز کا وزیر اعلی کے نام میمورنڈم
اسکول کے پرنسپلز کا وزیر اعلی کے نام میمورنڈم
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 12:52 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں تسلیم شدہ اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے اپنے مختلف مطالبات کے پیش نظر آج وزیر اعلی کے نام ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ویڈیو

میمورنڈم کے ذریعے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل درجہ ایک سے درجہ پانچ تک کے اسکولز کو وزیر اعلی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کھولے گئے تھے۔ حکومت نے ایک بار پھر 24 مارچ سے 11 اپریل تک چھٹیوں کے احکامات جاری کردئے ہیں جس کے بعد سے بچوں کے والدین نے پچھلے سیشن کی طرح فیس کی ادائیگی بند کر دی ہے اور نئے داخلے کے کام میں بھی خلل پڑا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ 20/ 2019 میں بھی حکومت کے احکامات پر بغیر امتحان کے طلباء کو اگلے درجے میں پرموٹ کیا گیا تھا اور اس سیشن 2020 ۔ 21 میں بھی حکومت کے حکم پر بغیر امتحان کے طلباء و پرموٹ کیا گیا ہے جبکہ اس سیشن میں آن لائن اور آف لائن دونوں ہی طریقوں سے تعلیم دی گئی تھی لیکن بغیر امتحانات کے مسلسل دونوں سیشن میں طلبا کو پروموٹ کرنا یقینی طور پر کہیں نہ کہیں ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

اس لئے ہم اساتذہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ '11 اپریل کے بعد سے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع نہ کریں اور کووڈ 19 کی ہدایت کے مطابق اسکولز کو 20 مئی تک کھولنے کا حکم جاری کریں جس سے طلبا کی تعلیمی نقصان نہ ہو اور نئے سیشن کی تعلیم شروع ہوسکے۔ '

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.