ETV Bharat / state

کانگریس اقلیتی سیل کا اے ڈی ایم کو میمورنڈم - میمورنڈم

بارہ بنکی میں مسجد میں نماز کی پابندی کے معاملے میں آج کانگریس اقلیتی سیل نے اے ڈی ایم سے ملاقات کر کے کچھ مطالبات پیش کیے۔

کانگریس اقلیتی سیل کا اے ڈی ایم کو میمورنڈم

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 2:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع مسجد میں نماز کی پابندی کے معاملے میں اقلیتی کانگریس کی جانب سے اے ڈی ایم کو میمورنڈم دیا گیا۔

اس میمورنڈم کے حوالے سے اے ڈی ایم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسجد میں نماز دوبارہ شروع کی جائے اور اس معاملے میں بے قصوروں پر کی جارہی ناجائز کارروائی پر روک لگائی جائے۔

اے ڈی ایم کو میمورنڈم

واضح رہے کہ آج صبح تقریباً 11 بجے اقلیتی کانگریس کے ریاست نائب صدر کتاب اللہ کی قیادت میں کانگریس کے درجنوں کارکنان نے اے ڈی ایم دفتر پہنچے اور میمورنڈم دیا۔

اس موقع پر کتاب اللہ انصاری نے کہا کہ ہم نے مسجد میں دوبارہ نماز شروع کرنے اور بے قصوروں پر ناجائز کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے ڈی ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت پر بھی شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ ریاستی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہے اس لیے وہ عوام کے ذہن بانٹنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.