ETV Bharat / state

بارہ بنکی: نرسنگھا نند کے خلاف علماء کرام کا میمورنڈم

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 5:21 PM IST

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے شرپسند مہنت نرسنگھا نند سرسوتی کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف مسلم طبقے میں غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ 10 روز گزرنے کے باوجود نرسنگھا نند پر کاروائی نہ ہونے سے لوگوں میں اور غصہ بڑھ رہا ہے۔

memorandum  agains narsnghannand
نرسنگھ نند کے خلاف ضلع کے علماء کرام کا میمورنڈم

ریاست اتر پردیش کےضلع بارہ بنکی میں دوشنبے کو ضلع کے الگ الگ قصبات کے 29 علماء کرام نے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دیا اور نرسنگھا نند کے خلاف سخت کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
ضلع کے تمام قصبات کے علماء کرام شہر قاضی مولانا عبد المصطفی صدیقی حشمتی کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہونچے یہاں ڈی ایم کے غیر حاضر ہونے پر انہوں نے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کے توسط سے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا گیا

اس موقع پر مولانا عبدالمصطفی صدیقی حشمتی نے کہا کہ مسلمان ایک ایسی قوم کا نام ہے جو سب کچھ برداشت کر سکتا ہے، لیکن اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج 10 روز ہو گئے ہیں حضور کی شان گستاخی کرنے والے پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے مسلم طبقے میں بےچینی اور خلفشار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آزاد کرانے میں مسلمانوں کا اہم کردار رہا ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہیں کہ جنگ آزادی سے دور رہنے والے لوگ اس قسم کی بات کر کے ہندو مسلمان کے درمیان تفریق ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔تاکہ آئندہ اس قسم کی حرکت کی کوئی جرت نہ کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.