ETV Bharat / state

اردو کی تعلیم سے اپنے بچوں کو آراستہ کریں: رکن پارلیمان

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:37 AM IST

اردو پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کہا کہ اردو بھارت کی زبان ہے جس کو ہر مذہب اور فرقے کے لوگ لکھتے، پڑھتے اور بولتے ہیں لیکن آج کے اس دور میں اردو کو مسلمانوں کی زبان سمجھ لیا گیا۔'

اردو کی تعلیم سے اپنے بچوں کو آراستہ کریں: رکن پارلیمان
اردو کی تعلیم سے اپنے بچوں کو آراستہ کریں: رکن پارلیمان

یوم اردو صحافت پروگرام کے موقع پر ریاست اترپردیش کے سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے اپنی تقریر کے ذریعہ لوگوں کو اردو کی تعلیم و ترویج کے لیے بیدار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جدید تعلیمی دور میں ہر انسان اپنے بچوں کو اردو کی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کریں۔

انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نبی کریمﷺ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'تعلیم حاصل کرو چاہے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے' مرکزی و ریاستی حکومتوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'حکومت کے اس ظلم و ستم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر ایک اندھیرے کے بعد سویرا ضرور ہوتا ہے۔'

اردو پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو بھارت کی زبان ہے جس کو ہر مذہب اور فرقے کے لوگ لکھتے، پڑھتے اور بولتے ہیں لیکن آج کے اس دور میں اردو کو مسلمانوں کی زبان سمجھ لیا گیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.