ETV Bharat / state

بریلی: عرس کے موقع پر کلاسیکل موسیقی کی محفل سجائی گئی - اردو نیوز اترپردیش

بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ میں ان دنوں خانقاہ کے بانی حضرت شاہ نیاز بے نیازؒ کا دس روزہ عرس مبارک چل رہا ہے۔ جس میں ملک کی تمام ریاستوں سے سینکڑوں زائرین شرکت کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ یہاں خانقاہی روایات کے مطابق روزانہ مختلف رسم و رواج ادا کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ رات یہاں کلاسیکل موسیقی کی محفل سجائی گئی۔

mehfil e sama in khanqah bareilly
عرس کے موقع پر کلاسیکل موسیقی کی محفل سجائی گئی
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 10:07 PM IST

بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ میں خانقاہ کے بانی مولانا حضرت شاہ نیاز بے نیازؒ کے دس روزہ عرس کے موقع پر کلاسیکل موسیقی کی محفل سجائی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

طلوع فجر کے وقت فنکاروں نے بانسری کو لبوں پر رکھ کر جو مخملی آواز بلند کی تو محفل میں حاضر سامعین خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس خوبصورت سماں کے گواہ بنے۔

خانقاہ کے احاطے کے باہر چائے کا کپ ہاتھ میں تھمانے والے حاضرین بھی اس بانسری کے سُر کی چاشنی میں گم ہو گئے۔ یہاں فنکاروں کی مشترکہ جوڑی کی پیش کش نے محفل میں سماں باندھ دیا۔

mehfil e sama in khanqah bareilly
عرس کے موقع پر کلاسیکل موسیقی کی محفل سجائی گئی

اس محفل میں کلاسکل میوزک کے دیوانے اور تشنہ لب سامعین کی موسیقی کی تشنگی پھر بھی کم نہ ہوئی۔ گزشتہ تین سو برس کی خانقاہی روایات کے مطابق یہاں خانقاہ کے بانی حضرت شاہ نیاز بے نیاز قبلہ کے قل کی رسم ادا کی گئی۔ جس میں بی الخصوص ملک کے درجنوں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس میں سب سے پہلے سہسوان گھرانے کے غزل گلوکار سخاوت حسین نے صوفیانہ کلام 'سانچی کلو مو سے بتیا' پیش کرکے محفل میں رنگ بھرنے کی شاندار کوشش کی۔ جیسے جیسے رات کی تارکیاں اپنے عروج پہ پہنچنے لگیں تو رفتہ رفتہ محفلِ سماں میں رونقوں اور رنگینیوں کا غلبہ طاری ہونے لگا۔

mehfil e sama in khanqah bareilly
حضرت شاہ نیاز بے نیازؒ کا دس روزہ عرس

اسی طرح کلاسکل موسیقی کے مشہور فنکار استاد مجاہد حسن خاں نے غریب نواز کی شان میں 'کرم کر دیجو، خواجہ غریب نواز' اور 'کہ میں جاؤں بلہاری' کلام پیش کیا۔

mehfil e sama in khanqah bareilly
حضرت شاہ نیاز بے نیازؒ کا دس روزہ عرس

مزید پڑھیں:

مئو: طلبا و طالبات کے لئے اسکاؤٹ گائڈ کیمپ کا انعقاد

خانقاہ کے سجادہ نشین شاہ مہندی میاں کی سرپرستی اور حضرت شبّو میاں کی زیر نگرانی میں منعقدہ اس خانقاہی اور روحانی محفل میں تمام زائرین، سامعین، حاضرین اور عقیدت مند خانقاہ انداز اور روایات کا لطف لیتے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.