اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی کے ایک سید خاندان میں ہوئی۔ سر سید کا جشن یوم پیدائش ہر سال یونیورسٹی میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے جشن یوم سرسید کی تقریبات آن لائن ہوں گی اور ہر سال ہونے والے خاص ڈنر کا اہتمام بھی نہیں ہوگا۔
اے ایم یو کے ایسوسی ایٹ رکن انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا اس بار کورونا وبا میں جشن یوم پیدائش منایا جائے گا، جس کی وجہ سے تقریبات آن لائن ہوگی۔
جشن یوم سر سید کا آغاز صبح فجر کی نماز کے بعد یونیورسٹی جامع مسجد میں کلام پاک کی تلاوت سے ہوگا، تو ایک تو قرآن خوانی اس کے فوراً بعد سر سید کے مزار پر چادر پوشی ہوگی۔ نو بجے مولانا آزاد لائبریری میں سر سید پر لکھی گئی کتابوں اور سر سید کی کتابوں، تصویر کی نمائش ہوگی، جس کا وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور مجازی افتتاح کریں گے۔
ڈاکٹر راحت ابرا نے مزید بتایا 11 بجے سے ہمارا جلسہ سرسید ہاؤس میں ہوگا، جس کے مہمان خصوصی میگھالے کے گورنر ستیہ پال ملک ہوں گے۔ ستیہ پال کو اس لئے رکھا گیا ہے، کیونکہ وہ علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں اور میرٹھ یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور علیگڑھ آتے رہے ہیں۔ ان کا علی گڑھ سے لگاؤ رہا۔
اس موقع پر سرسید ایکسیلینس ایوارڈ بین الاقوامی اور قومی زمرہ میں بالترتیب مشہور مؤرخ اور نامور مصنفہ ڈاکٹر گیل منالٹ (پروفیسر ایمریٹا، شعبہ تاریخ، یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن) اور انجمن اسلام ممبئی کو تفویض کئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ شعبہ ایپلائیڈ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انعام الدین کو اے ایم یو ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اے ایم یو کے چانسلر سیدنا مفضل سیف الدین ادارہ کے صد سالہ جشن کے مناسبت سے تعمیر شدہ "سینٹینری گیٹ" کا افتتاح سہہ پہر پانچ بجے ورچوئل طریقہ سے کریں گے۔
افتتاحی تقریب کوhttps://amu.webex.com/amu/onstage/g.php?MTID=ee2d903f092ba8d1f2f795729827248abb2پر دیکھا جا سکتا ہے، جسکا پاس ورڈ SSDay-2020 ہے۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹر انعام الدین کو اے ایم یو ینگ ریسرچ اسکالر سے نوازا جائے گا
صبح 9 بجے سے مولانا آزاد لائبریری کے زیر اہتمام سرسید پر مبنی کتب و تصاویر کی نمائش کی ابتدا ہوگا اس تقریب میں لنک :https://amu.webex.com/amu/onstage/g.php?MTID=e2d911a4203ff38fe124906cbebf70691 پر شرکت کی جا سکتی ہے جس کا پاسورڈ Malibrary۔