مئو میں کین ڈیولپمنٹ آفیسر کی قیادت میں ہوئی میٹنگ میں زراعت سے منسلک دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں طے پایا کہ گنا کاشتکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تین روزہ میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس میلے میں گنے کی پیداوار کو بہتر بنانے، عمدہ کوالیٹی کے گنے کی کاشت کرنے میں مدد اور کاشتکاروں کے دیگر مسائل کو حل کرنے کی مثبت پہل کی جائے گی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ڈسٹرکٹ کین ڈیولپمنٹ آفیسر نے کاشتکاروں کے لیے شوگر فیکٹری میں گنا سپلائی کی شرائط میں تبدیلی کی معلومات فراہم کی۔
کین ڈیولپمنٹ آفیسر کے مطابق شوگر فیکٹری میں گنے کی سپلائی کرنے کے لیے لازمی شرائط طے کی گئی ہے۔ جس جگہ گنے کی پیداوار کی جا رہی ہے اس کا مالکانہ حق کاشتکار کے نام سے ہو۔ کین ڈیولپمنٹ آفیسر نے واضح کیا کہ کسی زمین کو بٹائی پر لے کر گنے کی فصل بونے والے کاشتکار کا گنا شوگر فیکٹری نہیں خریدے گی۔