ETV Bharat / state

امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے انعقاد کی تیاریاں مکمل - اترپردیش کی خبریں

اترپردیش کے میرٹھ میں مختلف امام بارگاہوں میں عزاداران حسین کی محدود تعداد کے ساتھ عشرہ مجالس منعقد کی جائے گی۔ ماہ محرم کی پہلی مجلس سے قبل بدھ کو شہر کی تاریخی امام بارگاہ منصبیہ امام بارگاہ پنجے تنی اور امام بارگاہ عبد اللہ پور میں تمام تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا۔

امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 5:36 PM IST

کورونا وبا کے سبب گزشتہ سال اجتماعی مذہبی تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد تھی تاہم اس سال کورونا گائڈ لائن اور تعداد کی پابندی کے ساتھ پروگرامز کے انعقاد میں کچھ رعایت دی گئی ہے۔ اس گائیڈ لائن کے تحت 11 اگست سے شروع ہو رہے ماہ محرم میں مجالس کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن جلوس اور تعزیہ نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔

امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

ماہ محرم کا چاند فلک پر نمودار ہوتے ہی امام بارگاہوں اور گھروں میں فرش عزا بچھ جاتی ہیں اور امام باڑے سج جاتے ہیں اور مجالس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

اترپردیش کے میرٹھ میں بھی شہر اور دیہات کی مختلف امام بارگاہوں میں عزاداران حسین کی محدود تعداد کے ساتھ عشرہ مجالس منعقد کی جائے گی۔ ماہ محرم کی پہلی مجلس سے قبل آج شہر کی تاریخی امام بارگاہ منصبیہ امام بارگاہ پنجے تنی اور امام بارگاہ عبد اللہ پور میں تمام تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا اور امام بارگاہوں کو سجا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہ محرم کو اسلام میں خاص اہمیت حاصل ہے: مفتی رضوان احمد

گھروں میں خواتین نے بھی علم پٹکے اور تعزیہ سجا کر ماہ محرم کی پہلی مجلس کے لیے فرش عزا بچھائی۔

گزشتہ سال کورونا وبا کے سبب محرم کے موقع پر جلوس اور مجالس کا انعقاد نہیں کیا جا سکا حالانکہ اس سال بھی جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن امام بارگاہوں میں عزاداران حکومت کی شرائط کے ساتھ مجلس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.