ETV Bharat / state

نوئیڈا: امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس

پنچایتی انتخابات کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلع سطح پر تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس تناظر میں سیکٹر 108 میں واقع پولیس کمشنر کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

Meeting on law and order situation in view of Panchayat elections in Noida
نوئیڈا: امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 3:46 PM IST

سیکٹر 108 میں پولیس کمشنر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے آئندہ پنچایتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حساس بوتھوں کا الگ سے معائنہ کیا جائے اور امیدواروں کے خدشات کو دور کیا جائے۔

Meeting on law and order situation in view of Panchayat elections in Noida
نوئیڈا: امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس

انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں جن افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے ان کی نشاندہی کی جائے گی۔ جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جائے گی اور اسلحہ کو متعلقہ تھانوں میں جمع کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

وہیں، غیرقانونی شراب کی فروخت کے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ زیرالتواء و ناقابل ضمانت وارنٹس کو جلد نمٹایا جائے گا۔ اراضی سے متعلق تمام تنازعات جلد حل کیے جائیں۔

اجلاس میں بتایا کہ جرائم میں مطلوبہ لوگوں کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر (امن و امان) لو کمار، ایڈیشنل کمشنر (ہیڈ کوارٹر) شریپرنا گنگولی، ڈی سی پی، اے ڈی سی پی، اے سی پی، پولیس انچارج اور تمام زون کے انتظامی افسر بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.