اترپردیش کے ضلع رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی جانب سے آج قومی اجلاس برائے تشکیل جنرل باڈی کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں اتفاق رائے سے جنرل سکریٹری اور مختلف عہدوں پر لوگوں کا انتخاب کیا گیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے کہا کہ 'ان کی تنظیم گذشتہ تیس برسوں سے مسلم مسائل کے حل کے لئے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کا مسئلہ ہو یا مسلمانوں کی سرکاری نوکریوں میں تقرری کے مسائل ہوں، فیڈریشن نے ہر محاذ پر جدوجہد کی ہے۔
موجودہ صورتحال کے سوال پر بابر خان نے کہا کہ ملک اور بالخصوص مسلمان بڑے نازک دور سے گزر رہے ہیں۔
''موجودہ حکومت مسلمانوں کو ہر طرح سے کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ مختلف قوانین بناکر مسلمانوں کو ملک سے الگ تھلگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔''
مزید پڑھیں:
'حکومت ہند اگر ہمیں قبول نہیں کرتی تو ہمیں پاکستان بھیج دیا جائے'
بابر خان نے کہا کہ 'اردو زبان کے ساتھ حکومت سوتیلا رویہ اختیار کررہی ہے جبکہ علاقائی زبانوں کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔'